ڈالر مزید سستا ، اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 50 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

فوٹو: فائل


ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قیمت میں بہتری کا رجحان مسلسل برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 23 پیسے سستا ہو گیا،جس کے بعد ڈالر کی قیمت  275 روپے 60 پیسے ہو گئی۔

انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

سوا ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 55 روپے سستاہوگیا

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 273 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 50 ہزار سے زائد پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔ اس سے قبل 2017 میں انڈیکس 50 ہزار کے ہندسے کو عبور کر گیا تھا۔


متعلقہ خبریں