نواز شریف کو جیل جانے سے بچانے کیلئے ن لیگ نے حکمت عملی تیار کرلی

نواز شریف کو جیل جانے سے بچانے کیلئے ن لیگ نے حکمت عملی تیار کرلی

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں جانے سے بچانے کیلئے ن لیگ کی قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے وکلاء العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔ وکلاء کی جانب سے 48 گھنٹے میں درخواستیں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنسز میں نواز شریف کی درخواستوں کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ آج یا کل تک مختلف قانونی نکات پر غور کرنے کے بعد درخواستوں کا مسودہ فائنل کیا جائے گا۔

نواز شریف کی نااہلی سپریم کورٹ کی ابزرویشن کے بعد ختم ہوگئی، اعظم نذیر تارڑ

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو دس سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ کی سزا سنائی تھی۔ العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو 10 سال کیلئے عوامی عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں