امریکہ نے فلسطین اسرائیل تنازع کو روکنے کیلئے چین سے مدد مانگ لی


واشنگتن: امریکہ نے اسرائیل فلسطین تنازع کو بڑی جنگ میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے چین سے مدد مانگ لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی ہم منصب سے رابطہ کر کے اسرائیل فلسطین تنازع کو بڑی جنگ میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے تعاون کی اپیل کر دی۔

چینی وزیر خارجہ نے فوری طور پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں اضافہ ہو رہا ہے جو قابو سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور سویلین کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کے ہر عمل کی مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک بھی فلسطینی غزہ نہیں چھوڑے گا، حماس سربراہ

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایک طرف غزہ پر بمباری جاری ہے تو دوسری طرف لبنان کی سرحدی علاقوں پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں جبکہ اسرائیلی افواج کی جانب سے شام کے شہر حلب پر بھی حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے لبنانی علاقوں میں گولہ باری کے جواب میں اسرائیل پر راکٹوں اور ٹینک شکن میزائلوں سے حملہ کر کے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔


متعلقہ خبریں