شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد مارے گئے


راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 33 سالہ سپاہی عبدالحکیم شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والے سپاہی عبدالحکیم کا تعلق ضلع نصیر آباد سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس میں سینکڑوں خالی اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا اعلان

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ مارے جانے والے دہشتگرد تخریب کاری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے جبکہ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل، تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


متعلقہ خبریں