بھارتی کرکٹر شبمن گل نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

shubman gill

بھارتی کرکٹر شبمن گل نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ستمبر کے مہینے کے مین اور ویمن پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا۔

پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کیلئے بڑا سرپرائز

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں تھا جب کہ بھارت کے 2 کرکٹرز کو نامزد کیا گیا تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے بھارت کے شبمن گل اور محمد سراج پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئے تھے ۔

مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

بھارتی بیٹسمین شبمن گل کو ستمبر میں کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے، دوسری جانب سری لنکا کی چیماری اتھاپتھو ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔


متعلقہ خبریں