فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ : 1128 اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

supreme court

سپریم کورٹ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق 1128 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 16 اکتوبر بروز پیر کو سماعت کرے گا۔

تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

جسٹس امین الدین خان، جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور بجلی سپلائرز کمپنیز کو نوٹسز جاری کردیے۔

یاد رہے گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے تھے کہ بجلی کی قیمتوں پر کیسز کا ڈھیر لگا ہوا ہے، اگلی سماعت پر التوا ملے گا نہ ہی ویڈیو لنک پر دلائل کی اجازت دیں گے۔


متعلقہ خبریں