نہ مجھے بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا اور نہ ہی نکلنے کا کہا گیا، زینب عباس

zainab abbas

آئی سی سی کی زینب عباس کے معاملے پر وضاحت آگئی


آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران اچانک بھارت چھوڑنے والی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

سوشل میڈیا ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے زینب عباس نے ایک نوٹ لکھا جس میں کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے دنیا میں جاکر کرکٹ پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے،بھارت میں میرا تجربہ اچھا رہا، لوگوں نے میرے ساتھ اچھا سلوک کیا۔

زینب عباس نے کہا کہ نہ مجھے بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا اور نہ ہی بھارت سے نکلنے کا کہا گیا البتہ آن لائن آنے والے لوگوں کے رد عمل نے مجھے خوفزدہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت میں خطرہ نہیں تھا لیکن میں خود کو وقت دینا چاہتی تھی جبکہ میری کسی پوسٹ سے جن لوگوں کا دل دکھا ان سے معذرت چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت میں ورلڈکپ کی کوریج کے لیے گئی پاکستانی کمنٹیٹر زینب عباس کے خلاف بیجا ٹوئٹ کی بنیاد پر کیس بنانا درست اقدام نہیں ہے، انہیں جھوٹی ٹوئٹ کے کیس میں بلاوجہ گھسیٹا گیا۔

 


متعلقہ خبریں