سعودی ولی عہد سے ایران اور ترکی کے صدور کے رابطے ، اسرائیلی جنگی جرائم روکنے پر اتفاق


ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا امن معاہدے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جنگی جرائم ختم ہونے چاہئیں۔

دریں اثنا سعودی ولی سے ترک صدر رجب طیب ایردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ اور گرد و نواح میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کشیدگی روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہا ہے۔

سعودی عرب دیرپا امن کے حصول کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل پر حماس کے غیر متوقع حملے نے ایرانی قیادت کو بھی حیرت زدہ کر دیا تھا۔ اس سے پہلے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے حملوں میں ایران ملوث ہو سکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں