ڈالر کی مسلسل تنزلی ، مزید 91 پیسے سستا ، 278.60 روپے کا ہو گیا

ڈالر

فائل فوٹو


ڈالر کی مسلسل تنزلی ، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 91 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 60  پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ڈالر سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

گزشتہ روز اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا، مجموعی طور پر امریکی کرنسی کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 28 روپے 35 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 115 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 48 ہزار 588 کی سطح پر آ گیا۔


متعلقہ خبریں