وطن واپسی، نواز شریف کا سفر آج سے شروع ہوگا

nawaz sharif

وطن واپسی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد کا سفر آج سے شروع ہوگا، نواز شریف لندن سے پہلے سعودی عرب پہنچیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے دبئی سے خصوصی طیارہ بک کرائے جانے کی تصدیق کردی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے امید پاکستان کا نام دیا جائے گا اور اس میں تقریبا 150افراد کی گنجائش ہے۔

پاکستان واپسی، نواز شریف کے 4 ممالک کے دورے کا شیڈول سامنے آ گیا

سابق وزیراعظم عمرے کی ادائیگی کیلئے لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں تقریبا ایک ہفتہ قیام کے دوران وہ سعودی اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ سابق وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے 17یا 18اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی دبئی میں بھی کئی ملاقاتیں طے ہیں، وہ دبئی میں 3دن قیام کے بعد 21اکتوبر لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔

ثاقب نثار نے نواز شریف کیخلاف سازش کو کامیاب کروایا ،ایاز صادق

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21اکتوبر کو پاکستان جانے کیلئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی جہاں سابق وزیراعظم مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں