خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد مارے گئے


خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیاں کیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی جی خان) کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد اکرام مارا گیا۔

ہلاک ہونے والا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جو سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے جنوری میں عام انتخابات کرانے کی مخالفت کر دی

ہلاک دہشت گرد پولیس اسٹیشن ہتھالا اور روڑی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا۔ مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔


متعلقہ خبریں