غزہ: اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 سے بڑھ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ کے رہائشی عمارتوں پر بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 260 بچے اور 230 خواتین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
اسرائیلی حملوں میں 4 ہزار 600 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی بمباری کی وجہ سے فلسطین میں بے گھر افراد کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ غزہ میں پانی، خوراک، ادویات سمیت بجلی اور فیول کی فراہمی پر پابندی ہے جبکہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں اسپتال، ایمبولنس اور اسکولوں پر بھی بمباری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے حملوں کا دائرہ لبنان تک بڑھا دیا
اسرائیلی طیاروں نے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔