پاکستان مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما عطا تارڑ نے کہاہےکہ نواز شریف کی ضمانت کیلئے چند روز پہلے رجوع کیا جائے گا۔
ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گےمنصورعلی خان کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے عطارتارڑنےکہا کہ اس میں کوئی ابحام نہیں کہ 9مئی چیئرمین پی ٹی آئی نے پلان کیا، میٹنگ سے انکاری کوئی نہیں ، پی ٹی آئی کے رہنماوں کے بیانات آ گئے ہیں۔
نواز شریف کی وطن واپسی، خصوصی طیارہ بک کرالیا گیا
انہوں نےکہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی قانونی طور پر مشکلات میں ہیں، ہمارے رہنماوں پر ہیروئن ڈالی گئی ، جھوٹے کیس بنائے گئے، ہمارے رہنماوں کو جیل میں ڈالا گیا مگر کوئی پارٹی کو چھوڑ کر نہیں گیا۔
یہ ضمیر کی آواز پر لوگ رسپانڈ کر رہے ہیں ، یہ ان کی ضمیر کی آواز ہے اور انہوں نے بیان ریکارڈ کروایا ہے، ہر بندے کے پاس چوائس ہے کہ کس پارٹی میں رہنا ہے، ہماری لیڈر شپ جیل سے ہو کر آئی، اسے توڑنے کی کوشش کی گئی۔
نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول سیاسی لیڈر ہیں، رانا تنویر
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹو بیل تو کسی کو بھی مل سکتی ہے، نواز شریف کی ضمانت کیلئے چند روز پہلے رجوع کیا جائے گا
قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم نے لاہور کے جلسے میں خطاب کرنا ہے ،مسلم لیگ ن کا پاور شو لاہور میں ہو گا۔
پاکستان واپسی، نواز شریف کے 4 ممالک کے دورے کا شیڈول سامنے آ گیا
انکا مزید کہنا تھا کہ ہر کسی کےکیس کا اپنا میرٹ ہے ، اس کے مطابق فیصلہ ہونا ہے ، کسی کی کانفرنس کرنے سے کوئی مشکلات حل نہیں ہوتیں۔