پنجاب میں اسموگ کے تدارک کیلئے لاک ڈاؤن اور ناکہ بندی کی تجویز

پنجاب میں اسموگ کا راج، حکومت کی سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

پنجاب میں اسموگ کے تدارک کے لیے لاک ڈاؤن اور ناکہ بندی کی تجویز دی گئی ہے۔

جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے میں اسموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ لاہور میں غیر معمولی ٹریفک ہے جب کہ فیکڑیوں کا دھواں اسموگ میں صرف 7 فیصد اضافے کا موجب بنتا ہے لہٰذا صوبے میں اسموگ کے تدارک کے لیے لاک ڈاون اور ناکہ بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

تجویز کے پیش نظر میں پنجاب میں پیر ، منگل اور بدھ کو سب سے زیادہ اسموگ ہوتا ہے لہٰذا نگران پنجاب حکومت کی جانب سے بدھ کو مکمل شٹر ڈاؤن حتیٰ کہ مارکیٹیں، اسکول، کالجز اور فیکٹریاں بھی بند کرنیکا امکان ہے۔

سرکاری دفاتر میں بدھ کے روز آدھے ملازمین کام کریں گے جب کہ ہفتہ اتوار کو کورونا لاک ڈاؤن کی طرح شہر میں ناکے لگانے اور خلاف قانون کام کرنے والی فیکڑیوں کو بند اور بھاری جرمانے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں