انتخابات کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور جے یو آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے


انتخابات کے بروقت ہونے کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے  درمیان اختلافات سامنے آ گئے۔

عام انتخابات تاخیر سے کرانے کی تجویز کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے انتخابات میں مجوزہ تاخیر پرمولانا فضل الرحمٰن کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیگی قیادت کی لندن میں اہم بیٹھک ، انتخابات میں مختلف جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ

پارٹی ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ ن نے عام انتخابات الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول جنوری 2024ء  میں کرانے کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی کو مقررہ وقت پر ہی انتخابات کے مطالبے پر ڈٹ جانے کی ہدایت دے دی ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف وطن واپسی پر مینار پاکستان کے جلسے میں انتخابات میں تاخیر کی تجویز کی مخالفت کریں گے۔ نواز شریف انتخابات جنوری یا فروری میں ہی کرانے کے حامی ہیں۔


متعلقہ خبریں