چیئرمین پی ٹی آئی کا شکوہ ، جج نے دیوار توڑ کر سیل بڑا کرنیکی ہدایت کر دی

Adyala Jail

سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کا سیل اٹک جیل کی نسبت چھوٹا ہونے کا شکوہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی  اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو عدالت سے متصل جالیوں والے کمرے میں لایا گیا، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کو کمرہ عدالت میں بٹھایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی ساتھ ساتھ کرسیوں پر کمرہ عدالت میں بیٹھے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو سیل سے متعلق بتایا اور کہا کہ میرے ساتھ مجرموں کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے، کمرے میں چہل قدمی بھی ممکن نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے نااہلی کا فیصلہ معطل کرانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کا دورہ بھی کیا اور سپرینٹنڈنٹ جیل کو سیل میں توسیع کرنے کی ہدایت کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل میں قائم دیوار توڑ دی جائے، دیوار ٹوٹنے سے چیئرمین پی ٹی آئی کا سیل تقریباً 30 فٹ سے 50 فٹ تک کا ہو جائے گا۔

سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا تھا کہ سیکریٹ عدالت کے جج ابوالحسنات کی ہدایت پر جلد از جلد سیل میں قائم دیوار توڑ کر سیل کو بڑا کر دیں گے۔


متعلقہ خبریں