حماس کے حملوں سے پریشان اسرائیلی فوج نئی مصیبت میں پھنس گئی۔
حماس کی جانب سے تین اسرائیلی شہروں میں راکٹ حملوں کے بعد صیہونی فورسز کی جانب سے مکمل خاموشی اور جوابی کارروائی نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی۔
ترک میڈیا کے مطابق حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد صیہونی فوج کے میزائل اسٹاک میں کمی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
نابلس ، اسرائیلی فوج نے عمارتوں پر بلڈوزر چلا دیئے ، کئی فلسطینی زخمی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج آئرن ڈوم سسٹم سے لیس کچھ یونٹوں کو گولہ بارود فراہم نہیں کر رہی، اسرائیلی فوج کے پاس گائیڈڈ اینٹی ائیر کرافٹ میزائل بھی محدود تعداد میں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ سے قریب اشکلون، اشدد، سدیرات شہروں پر حماس کے راکٹ حملوں کا جواب نہ دے سکی۔
