حماس کے مجاہدین نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کر دیا،سراج الحق

Siraj Ul Haq

کراچی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہاہےکہ ماہرین نےکہاہم بجلی5رو پے فی یونٹ بناسکتےہیں۔

تفصیلات  کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ کہتےہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیرہے۔

اس حوالے سےنیشنل انرجی کانفرنس بلائی،تو ماہرین نےکہاہم بجلی5رو پے فی یونٹ بناسکتےہیں۔

کراچی کیلئےبجلی4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی

شرکاسے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ حماس کے مجاہدین نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کیا، اسرائیلی حملے میں 400 سے زائد فلسطینی بھائی شہید ہوگئے ہیں۔

اپیل کرتا ہوں کہ فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا جائے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے چاہے کوئی فلسطین کا ساتھ دے یا نہ دے ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 گھمسان کی لڑائی ، ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد700ہو گئی ، غزہ کو بجلی ، اشیائے ضروریہ کی سپلائی بند

سراج الحق کا مزید  کہنا تھا کہ  قائد اعظم نے کہا تھا اسرائیل ناجائز ریاست ہے،تسلیم نہیں کریں گے، آئندہ اتوار کو بڑا ملین مارچ ہو گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کو چاہیے فلسطین کی حمایت میں آگے آئیں۔

خیال رہے کہ حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 700 سے زائد ہوگئی، حملوں میں 2ہزار 170 اسرائیلی زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیل کے حملوں میں 413 فلسطینی جاں بحق ہوئے جبکہ 2ہزار300 سے زائد افراد زخمی ہوچکےہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں