انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
اشتہاری قرار دیئے جانے والوں میں حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، حسان نیازی، غلام عباس اور علی عباس شامل ہیں۔
سرور روڈ پولیس نے ان ملزمان کو 9 مئی کے فسادات کے دوران جناح ہاؤس کے باہر پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں نامزد کیا تھا۔
جلائو گھیرائو کیس ، حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور
تفتیشی افسر نے عدالت میں استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بھرپور کوششوں کے باوجود ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، وہ گرفتاری کے خوف سے روپوش ہو گئے ہیں۔
عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
