جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا


ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی ۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 326رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کے اسکواڈ میں کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، کسن راجیتھا، دلشان مدوشنکا، متھیشا پتھیرانا اور ڈینوتھ ویلالگے شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کا اسکواڈکپتان ٹمبا بووما، کوئنٹن ڈی کاک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی پر مشتمل ہے۔


متعلقہ خبریں