ورلڈ کپ 2023، آج 2 اہم میچز کھیلے جائیں گے

cricket world cup

ورلڈ کپ 2023 دونوں سیمی فائنل بارش کی نذر ہوئے تو کون سی 2 ٹیمیں فائنل کھیلیں گی؟پتہ چل گیا


کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر عالمی ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا تیسرا میچ صبح 10 بجے افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دھرم شالا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا چوتھا میچ دوپہر ڈیڑھ بجے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دہلی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2023، ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز کی تقریب

عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوا تھا جس میں کیویز نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز حیدرآباد میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی۔


متعلقہ خبریں