آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر بھی شریک ہوئے۔
کراچی کیلئےبجلی4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی
سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی،آرمی چیف کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف کوسندھ میں کچے کے علاقے میں آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔سی پیک پراجیکٹ پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔
موقع ملا تو نواز شریف ہی اگلے وزیراعظم ہوں گے ، شہباز شریف
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےتمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
آرمی چیف نے ہدایت کی قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں،ان کارروائیوں سے وسائل کی چوری اور معاشی نقصانات کو روکا جا سکے گا۔
شرکا نے کہا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحد ہیں۔اس سے قبل آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے ان کا استقبال کیا۔