موقع ملا تو نواز شریف ہی اگلے وزیراعظم ہوں گے ، شہباز شریف

shehbaz sharif

موقع ملا تو نواز شریف ہی اگلے وزیراعظم ہوں گے ، شہباز شریف


سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف 21اکتو بر کو پاکستا ن آرہےہیں،یہ سوال بار بار نہیں ہونا چاہیے کہ نوازشریف آرہے ہیں یا نہیں۔

لاہور ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آیاتو ملک میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں 60 روپے فی کلو تک کمی

ہماری حکومت کو معاشی بدحالی ورثے میں ملی،ہماری حکومت میں آئی ایم ایف معاہدہ طے پایاْ۔16ماہ کی حکومت میں سیلاب اور دھرنوں کاسامنا رہا۔

9مئی کے واقعات پاکستان اور افواج کیخلاف بغاوت تھی،آئی ایم ایف سے شرائط طے کی گئیں پھر خود ہی ماننے سے انکار کیاگیا۔

ہمارے لیے آسان تھا کہ اپنی سیاست کو بچانے کیلئے ریاست کو ڈبودیتے،ہم نے ریاست کو بچانے کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا۔

ملک سرفراز کھوکھر نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

میں نے غلط بیانی سے ہمیشہ بچنے کی کوشش کی،آئی ایم ایف کا معاہدہ طے پایا توکاٹن کی پیداوار میں بہتری آئی،یہ کہنا مناسب نہیں کہ 16ماہ میں ہر میدان میں کامیاب ہوئے۔

16ماہ میں مسائل حل کرنے کیلئے جان لگا کر کوشش کی،اگر پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو بنیادی ضروت زندگی کی اشیاء ناپید ہوجاتی ،پاکستان کو دیوالیہ پن سے بچانے کیلئے اللہ نے مدد کی۔

پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،اچھے دن آنے والےہیں،ڈیفالٹ کرجاتے تو ملک میں بیروزگاری بڑھتی،ہنگامے ہورہے ہوتے،ریاست بچائی ورنہ 2منٹ میں استعفیٰ دے دیتا۔

زمان خان کی سکواڈ میں جگہ بنتی ہے ، اسامہ اور شاداب کی کارکردگی بھی اہم ہوگی ،شاہد آفریدی

آئی ایم ایف کے سامنے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے،آئی ایم ایف کہتارہا کہ آپ کا مطالبہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

موٹر سائیکل کے سستے پیٹرول والا مطالبہ آئی ایم ایف کے لیے ناقابل قبول تھا،نوازشریف پہلی بار وزیراعظم منتخب ہوئے تو انہوں نے معاشی ماڈل متعارف کروایا۔

نوازشریف کے معاشی ماڈل کو بھارت نے کاپی کیا،ایک ماڈل کو آگے لانے کے لیے ملکی ترقی کو روکا گیا،پنجاب میں ہم الیکشن جیت رہے تھے جسے چھینا گیا۔

مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

کارگل کے شدید نقصانات سب کےسامنے ہیں،نوازشریف کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی گئی۔

نوازشریف کے دور میں ہر سال پنجاب میں رمضان پیکج دیاجاتاتھا،شور مچایاگیا کہ پانامہ میں تمام سیاستدانوں کو سزادیں گے۔

2017میں نوازشریف کو پانامہ کے بجائے اقامہ میں سزادلوائی گئی ،پانامہ فہرست میں سب تھے مگر نشانہ نوازشریف کو بنایاگیا۔

پانامہ فہرست میں سیاستدانوں سمیت 400سے زائد پاکستانیوں کے نام تھے ،ہماری خارجہ پالیسی تکبر کے ذریعے تباہ کردی گئی۔

پاکستان اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کاچیمپین بن گیا

ماضی میں چینی صدر کا دھرنے کی وجہ سے دورہ پاکستان ملتوی ہوا،نوازشریف کو اقتدار سے نکال کر ترقی کا سفر روک دیاگیا ۔

نوازشریف نے سی پیک کےلیے جو کیا میں جانتاہوں ،نوازشریف کو ہٹایاگیا تو 6فیصد ترقی کا سفر روک دیاگیا۔

ستم ظریفی ہے اور تاریخ کا جِبر دیکھیں ہم باربار اسی دائرے میں گھوم رہےہیں،میں نے اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف سے کہا کہ آپ اپنا حصہ ڈالیں۔

نوازشریف امریکا گئے ،پاکستان کو بچالیا ،اپنا اقتدار قربان کردیا،نوازشریف معاشی خاکہ 21اکتوبر کو خود بتائیں گے۔

ایم ڈی کیٹ پیپر لیک کی تحقیقات مکمل

نوازشریف کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ،قانونی ماہرین نے نوازشریف کو گو ہیڈ دیا ہے ،نوازشریف دوست ممالک سے سرمایہ کاری پر بات کریں گے۔

نوازشریف کے ساتھ میں نے بھی جیل کاٹی،مجھے اور نوازشریف کو بھی کئی کئی دنوں کے لیے غائب کیا گیا،بطور وزیراعظم میرا کام نہیں تھا کہ انکوائریاں کروں۔

پی ٹی آئی دور میں نیب کے ذریعے مخالفین کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،کسی معاملے کی تحقیقات کرنا نیب کاکام ہے،احتساب سب کاہونا چاہیے۔

ہمیں ملک بدرکیا گیا،حمزہ شہبازکو یہاں یرغمال بنایا گیا،ہم نے کبھی کارکنا ن کو نہیں کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کریں۔

اقتدار میں اسے آنا چاہیے جسے عوام ووٹ دے،2018میں ہمارے لوگوں کو پارٹی چھوڑنے پر مجبورکیا گیا،ن لیگ کے لوگوں کو آزاد حیثیت سے لڑنے کا کہا گیا۔

آشوب چشم کا پھیلاؤ، پنجاب بھر میں سکولوں کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا

مسلم لیگ ن سے متعلق ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں،2018میں نوازشریف سے اقتدار چھیناگیا۔صاف وشفاف الیکشن کے نتیجے میں جو جیتے ہمیں فیصلہ مانناہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو ایکسٹینشن کی آفرکی،ریاست بچ گئی ہے تو ہم سب بچ گئے ہیں۔

لوگوں کو غائب کرنے کے حق نہیں ہوں،12اکتوبر کو مجھے اور نواشریف کو کئی مہینوں کیلئے غائب کردیا گیا،

ہمارے گھر والوں کو ہمارے بارے میں معلوم نہیں تھا،ہم نے 9مئی کو جی ایچ کیو پر حملے نہیں کروائے۔

2017سے 18 میں آٹا 35روپے کلو اور ڈالر 104روپے کلو تھا ،غریب عوام کا خیال نہیں رکھیں گے تو ساری چیزیں دھری کی دھری رہ جائیں گی ۔

وفاقی تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تنخواہوں میں اضافہ

پی ٹی آئی دور میں اسپتالوں میں مفت دوائیاں بند کر دی گئیں ،ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو نہیں چھوڑ رہے ،ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر کروڑوں لوگوں نے ووٹ دئیے ۔

نواز شریف نے خدمت اور مہنگائی ختم کر کے ووٹ کو عزت دی ،اینٹی اسٹیبلشمنٹ سے کروڑوں لوگوں کی بیروزگاری ختم ہوتی ہے بنائیں ۔

پچھلے2سال میں دہشتگردی میں تیزی آئی اور بے گناہ لوگ شہید ہوئے ،سابق وزیراعظم نے دہشتگردوں اور ان کے بچوں کو یہاں رکھنے کی بات کی۔

پچھلی دہائیوں میں سرکاری ادارے بنائے گئے ،سالانہ ان اداروں میں 700ارب روپیہ ڈبویا جائے گا تو ملک کیسے چلے گا ۔

سی ایس ایس تحریری امتحان 2023کا نتیجہ آگیا

کسٹم کی مد میں سیکٹروں ارب روپے ڈوب رہے ہیں ،غیر قانونی طور پر مقیم صرف افغانی ہی نہیں تمام لوگوں کیخلاف پالیسی بنائی گئیْ

2سال میں بڑھتی دہشتگردی کی تہہ میں جانا چاہیے ، 700دہشتگردوں کو جیل سے کس نے چھڑوایا ؟

وہ راستہ اور سفر تلاش کرنا ہے جہاں اس ملک کی تقدیر بدلے اوربھکاری پن ختم ہو جائے۔

کروڑوں لوگوں کو علاج اور روزگار چاہیے ، نواز شریف اسی راستے کو اختیار کرے گا۔

ہمیں حوصلے ، جرات اور تدبر کے ساتھ فیصلے کرنے ہوں گے۔نوجوانوں کو تعلیم ، روزگاری اور جدید تعلیم کے مواقع فراہم کرنے ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ وہ الیکشن کرائے ،الیکشن اپنے وقت پر ہونے کی پوری امید ہے ۔

یونیورسٹیوں پر بلا اجازت عالمی این جی اوز اور ڈونرز سے رابطے پر پابندی

پنجاب اور شہباز اسپیڈ اصل میں نواز اسپیڈ ہے ،نواز شریف قرض پر یقین نہیں ،سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں۔

موقع ملا تو نواز شریف ہی اگلے وزیراعظم ہوں گے ،کون کہتا ہے میں بھاگا بھاگا لندن جاتا ہوں میں تو جہاز پر جاتا ہوں۔

بلاول بھٹو کی پارٹی کا منشور الگ اور ہمارا الگ ہے ،بلاول بھٹو میرے چھوٹے بھائی اور کامیاب وزیرخارجہ تھے۔

کافی دن ہو گئے بلاول بھٹو سے ملاقات نہیں ہوئی ان سے بات کروں گا ،پاکستان میں صاف و شفاف الیکشن کیلئے سب ملکر کام کریں گے۔ہماری شاندار تیاری ہے اور پوری پارٹی محنت کر رہی ہے ۔


متعلقہ خبریں