ایم ڈی کیٹ پیپر لیک کی تحقیقات مکمل

ایم ڈی کیٹ

ایم ڈی کیٹ پیپر لیک کی تحقیقات مکمل


ایم ڈی کیٹ پیپر لیک کی تحقیقاتی رپورٹ نگران وزیرصحت سندھ کو موصول  ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انکوائری ٹیم نے مجرمانہ عمل کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش  کی ہے۔

آشوب چشم کا پھیلاؤ، پنجاب بھر میں سکولوں کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا

انکوائری کمیٹی نے  ایم ڈی کیٹ امتحانات دوبارہ منعقد کروانے کی بھی سفارش کی ہے۔انکوائری ٹیم کی سفارشات پر مبنی سمری سندھ کابینہ کو ا رسال کردی گئی۔

دوسری جانب ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز نے وزیر اعلی ٰکے نام خط لکھا ہے۔

وفاقی تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تنخواہوں میں اضافہ

نجی میڈیکل کالجزمیں داخلوں کے بارے میں جاری نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کے بارے میں نوٹیفکیشن میں قانون کی غلط تشریح کی گئی۔

خط میں حکومت پنجاب کی طرف سے داخلوں کے بارے میں جاری نوٹیفکیشن پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

سی ایس ایس تحریری امتحان 2023کا نتیجہ آگیا

نوٹیفکیشن ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے عمل کو متاثر کرے گا۔یہ تشویشناک بات ہے،تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز اس کی وجہ سے پریشان ہیں۔

پی ایم ڈی سی داخلے، نصاب اور ریگولیشنز کی جامع پالیسی جاری کر چکی ۔پنجاب حکومت کی پالیسی پی ایم ڈی سی کی پالیسی کے ضوابط سے براہ راست متصادم ہے۔

یونیورسٹیوں پر بلا اجازت عالمی این جی اوز اور ڈونرز سے رابطے پر پابندی

پامی کی پالیسی ہر نجی میڈیکل کالج کو خود مختار اور شفاف طریقے سے چلانے کا اختیار دیتی ہے۔یو ایچ ایس کے پاس پرائیویٹ کالجز میں داخلوں کو مؤثر طریقے سے کرنے کا شعبہ ہی موجود نہیں۔

یو ایچ ایس پی ایم ڈی سی کی مسلسل داخلوں کی ٹائم لائنز پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔


متعلقہ خبریں