زمان خان کی سکواڈ میں جگہ بنتی ہے ، اسامہ اور شاداب کی کارکردگی بھی اہم ہوگی ،شاہد آفریدی

shahid afridi

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ایشین وکٹوں پر ورلڈ کپ نہیں جیتے گی تو پھرکہاں جیتے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کی وکٹیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں، قومی ٹیم ایشین وکٹوں پر ورلڈکپ نہیں جیتے گی تو کہاں جیتے گی۔

غیر قانونی مقیم لوگوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن

سکواڈ میں پاکستانی ٹیم صحیح منتخب ہوئی ہے، سکواڈ میں ایک تبدیلی بنتی ہے کہ زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا جائے صرف اس کی کمی ہے۔

فخر زمان کے پاس پورا ورلڈ کپ ہے اور وہ رنز بنائے گا جب کہ شاداب خان اور اسامہ میر کی کارکردگی اہم ہوگی۔

دوسری جانب انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں نیدرلینڈز سے ہار کر بھی فائنل میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

ویڈیو بلاگنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے قومی ٹیم کے ناقابلِ بھروسہ ہونے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال میں پاکستان اس ورلڈکپ کی بہت اچھی ٹیم ہے۔’

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کا پہلا میچ نیدرلینڈ کے خلاف ہے، جس میں انہیں شکست ہوسکتی ہے لیکن پھر پاکستان دوبارہ دوڑ میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کاچیمپین بن گیا

سابق کرکٹر نے کہا کہ ‘ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان شروعات میں ٹورنامنٹ سے باہر نظر آرہی تھی لیکن پھر اچانک وہ فائنل میں پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں کسی بھی حریف کے خلاف اوسط سے زیادہ اسکور حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی  ہے تو وہ ناقابلِ شکست بن سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں