مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

michal wagn

مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکس( ٹوئٹر ) پر اظہار خیال کرتے ہوئے مائیکل وان نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کو بھی شامل کیا ہے۔

پاکستان اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کاچیمپین بن گیا

مائیکل وان نے لکھا کہ اس ہفتے ورلڈکپ کےآغاز کا بےصبری سے انتظارہے ، پاکستان، انڈیا،جنوبی افریقا اور انگلینڈ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمز ہیں

دوسری جانب کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اکتوبر کو شیڈول میچ کے باعث احمد آباد ائیرپورٹ پر پرائیویٹ جیٹ ٹریفک میں 30 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ : بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان بھارت میچ کی وجہ سے احمد آباد میں چارٹرڈ فلائٹس کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں 650 نان شیڈولڈ چارٹرڈ ائیر کرافٹس کی احمد آباد ائیر پر آمدورفت متوقع ہے۔

اہم سیاستدان، بزنس ٹائیکون شوبز اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات میچز دیکھنے کیلئے چارٹرڈ ائیر کرافٹس سے احمد آباد پہنچیں گی۔

گجرات: نیکیاں فروخت کر نیوالا گر فتار ، رسید بک اور نقدی بر آمد

پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے میچ کے روز اور میچ کے ایک دن بعد بزنس گروپس کی نان شیڈولڈ چارٹرڈ فلائٹس کے لیے بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اسٹارز بھی چارٹرڈ فلائٹس کی بکنگ اور دستیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں