آشوب چشم کا پھیلاؤ، پنجاب بھر میں سکولوں کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا

school

محکمہ تعلیم پنجاب نے آشوب چشم کے پھیلاؤ کی وجہ سے صوبہ بھر کے سکولوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آشوب چشم کے پھیلاؤ کے پیش نظر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں بچوں کو بیماری سے آگاہی کیلئے سکولوں میں زیرو پیریڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آنکھوں کے انجکشن سے بینائی متاثر ہونے پر تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ، اہم انکشافات

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آشوب چشم سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کیا جائے اور طلبا کو بیماری اور اس سے بچاؤ کی تدابیر بتائی جائیں۔

یاد رہے کہ پنجاب بھر میں آشوب چشم تیزی سے پھیل رہا ہے۔


متعلقہ خبریں