فرخ حبیب اور صداقت عباسی بھی جلدسامنے آنے والے ہیں،فیصل واوڈا


سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہےکہ 9مئی کو جو ہوا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکا۔ 

ہم نیوزکےپروگرام ”اپ فرنٹ ود موناعالم”میں فیصل واوڈا نے کہاہے کہ  ڈر کی وجہ سے لوگوں نے اتنا وقت لگایا، 9مئی کو جو ہوا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے9مئی کے واقعات کرنے والوں سے لاتعلقی کااعلان کیا ہے،  جوش میں 9مئی کے واقعات کرنے والے اب شرمندہ ہیں۔

9 مئی حملوں کا منصوبہ زمان پارک میں بنا ، مقصد آرمی چیف کو ہٹانا تھا ، عثمان ڈار ، پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

انہوں نے کہا  ہے کہ فرخ حبیب اور صداقت عباسی بھی جلدسامنے آنے والے ہیں،ملک درست سمت میں جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

جو ٹکراو چاہتے تھے وہ آج پی ٹی آئی میں نہیں ، محمد علی درانی

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کل شہباز شریف اپنے حلقے میں پہنچے تو لوگوں نے استقبال کی جگہ احتجاج کیا۔  جب راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہوں گے تو پارلیمنٹ کی کیا سپرمیسی ہو گی۔

انکا مزیدکہنا  تھا کہ  لوگ حلقوں میں سیاستدانوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں