سیمی فائنل کونسی 4 ٹیمیں کھیلیں گی؟ ثقلین مشتاق نے بتادیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ورلڈکپ کیلئے فیورٹ 5 ٹاپ ٹیموں کے نام بتادیے۔ 

ہم نیوزکے پروگرام ”جہاں کرکٹ وہاں ہم” میں ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ جب بھی میگا ایونٹ آتا ہےنیوزی لینڈ کی ٹیم بہت مختلف قسم کی کرکٹ کھیلتی ہے۔

ورلڈ کپ: افتتاحی میچ میں انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو 283 رنز ہدف

انہوں نے کہاہےانگلینڈ فیورٹ ہےکیونکہ وہ 2019 کا ورلڈکپ اور 2022 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت چکی ہے اور انہیں جیتنے کا فارمولا پتہ ہے۔

اس کے علاوہ  انڈین ٹیم اپنے گھر کے اندر بہت تگڑی ٹیم ہےاور جس طرح انہوں نے ایشیاکپ جیتا ہے اس لیے میں انہیں highly rate کروں گا۔

ورلڈکپ 2023، وریندرسہواگ نےانوکھی خواہش کردی

انکا کہنا تھا کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ٹیمیں بھی کسی سے کم نہیں ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم پچھلےورلڈ کےفائنل میں آئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ہارجیت کو نہیں دیکھتی بلکہ وہ نوٹ کرتے ہیں کہ انہوں نے سیکھا کتنا ہےاوریہ آپس میں اسے ڈسکس بھی کرتے ہیں۔

ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کو ہرا دے گا، مائیکل ایتھرٹن کی پیش گوئی

قومی  کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ انگلینڈ، بھارت ، پاکستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا یہ 5 ٹاپ کی ٹیمیں ہیں

اور ان میں سے کوئی چار ٹیمیں لازماً سیمی فائنل کھیلیں گی۔

 


متعلقہ خبریں