ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کو ہرا دے گا، مائیکل ایتھرٹن کی پیش گوئی


آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن  نے شاہینوں کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کی ہے۔

سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ پاک بھارت میچ ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ ہو گا اور ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہرا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں دوبارہ ٹکرائیں تو وہ بھی بڑا میچ ہوگا، ہوسکتا ہے پاک بھارت میچ میں پاکستا ن سرپرائز دے دے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے ایک اور سابق کپتان این مورگن نے کہا کہ میرا خیال ہے جو ٹیم اس ورلڈکپ میں سب کو حیران کرسکتی ہے وہ پاکستان ہے، پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں