چیئرمین پی ٹی آئی نے نااہلی کا فیصلہ معطل کرانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ (islamabad high court)

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کا فیصلہ معطل کرانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کاالعدم قرار دینے کی اپیل میں ترمیم کرکے ریاست کو فریق بنانے کی اجازت دی جائے۔

سائفر کیس میں جیل ٹرائل ، چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائر کر دی

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر جاری ہوا اس لیے الیکشن کمیشن سے جاری نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

 

 


متعلقہ خبریں