قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سرجری کے بعد اپنے پیغام میں قومی ٹیم کو اسپورٹ کرنے کی درخواست کر دی۔
ویڈیو پیغام میں نسیم شاہ نے کہا ہے کہ یہ ٹیم آپ کو خوشیاں دے گی۔سب سے درخواست ہے کہ قومی ٹیم کو سپورٹ کریں۔
اپنی صحت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ اب تو کافی بہتر محسوس کررہا ہوں۔ سب فینز بہت میسج کر رہے تھے تو میں نے سوچا کہ سرجری کے بعد بات کروں گا۔
مزید بولے کہ سب سے اپیل ہے کہ وہ میری صحت یابی کے لئے دعا کریں۔
