ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں فنی خرابی ، شہریوں کو پریشانی کا سامنا


ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے سسٹم میں فنی خرابی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق نادرا کے پاسپورٹ دفاتر سے منسلک سسٹم میں فنی خرابی ہوئی، جس کے باعث پاسپورٹ کیلئے درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہ ہو سکے، پاسپورٹ کیلئے آنے والے شہریوں کو تصویر اور بائیومیٹرک کے بعد طویل انتظار کرنا پڑا۔

نارمل اور ارجنٹ پاسپورٹ کے اجرا کی مدت میں اضافہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں 2 گھنٹے سے زائد کام رکا رہا اور دو گھنٹوں بعد سسٹم بحال ہونے پر دوبارہ انٹری کا کام شروع کیا گیا۔


متعلقہ خبریں