حیدر آبادی بریانی کھانے کی وجہ سے سست ہو گئے ہیں، آسٹریلیا سے شکست پر شاداب خان کا بیان

فائل فوٹو


آسٹریلیا کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ میں کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے کھلاڑی شاداب خان نے کہا ہے کہ یہ رزلٹ اہمیت نہیں رکھتا ، ہمیں اس میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔

میچ کے بعد انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہم روزانہ حیدر آبادی بریانی کھا رہے ہیں اور شائد اسی لیے ہم تھوڑے سست ہو گئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ، ہماری الیون سائیڈ طے ہو گئی ہے ، ہم اپنی بینچ سٹرنتھ کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ اپنی مہارت دکھا سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو آپ کو اعتماد ملتا ہے ، ہمیں کنڈیشنز کا بھی پتہ چلنا شروع ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں