سیکیورٹی اداروں نے 221 مبینہ دہشتگردوں سے ایک ارب روپے کیش برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ہم انویسٹی گیشن ٹیم کوموصول دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پچھلے5 سال میں ایک ہزار732 مبینہ دہشتگرد خیبرپختونخوا میں پکڑے گئے۔
غیر قانونی مقیم لوگوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن
900مبینہ دہشتگردوں کیخلاف مالی معاونت کے کیسز درج کیے گئے۔194دہشتگردوں کو مالی معاونت کے جرم میں سزا ہوئی ہے۔
107کیسز میں دہشتگردوں کو سزا ہوچکی ہے ،233ملزمان کو عدالتوں نے ناکافی شواہد کی بنیاد پربری کردیا۔
مبینہ دہشتگرد کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کر رہے تھے،مشترکہ آپریشن سی ٹی ڈی، کسٹم، ایف آئی اے اور حساس اداروں نے شروع کیا تھا۔