امریکہ: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ


یوٹاہ: امریکی ریاست یوٹاہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ میں گرنے والے چھوٹے طیارے میں سینیٹرڈگ لارسن ان کی اہلیہ اور 2 چھوٹے بچے سوار تھے، حادثے میں تمام افراد ہی ہلاک ہو گئے۔

سینیٹر ڈگ لارسن خود طیارہ اڑا رہے تھے۔ وہ ویک اینڈ پر تفریح کے لیے موآب شہر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ امریکہ کو تباہ کرنے پر تلے ہیں، جو بائیڈن

ذرائع کے مطابق سینیٹر ڈگ لارسن یوٹاہ میں ایندھن بھروانے کے لیے رکے تھے اور ایندھن بھروانے کے بعد جوں ہی اڑان بھری تو طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔


متعلقہ خبریں