سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 4 اکتوبر کو پیش کرنیکا حکم

سرکاری ملازمہ کے انتقال کے بعد خاوند کو نوکری دی جائے، لاہور ہائیکورٹ

فائل فوٹو


آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چئیرمین تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سائفر کیس کا چالان جمع ہونے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ گواہان کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں۔

سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت اوپن کورٹ میں ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت نے قرار دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ دونوں کی عدالت پیشی کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے ، دونوں کو 4 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔

عدالت نے پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف کی جانب سے دائر سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ چالان کی نقول پرسوں فراہم کر دی جائیں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں