کراچی ، 50 ملین سے زائد ڈالر گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف


کراچی میں ڈالرز مافیا کی جانب سے 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔حساس اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے مختلف بینکوں اور منی چینجرز کا ریکارڈ حاصل کر رکھا ہے ، اس کے علاوہ امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی فہرستیں بھی مرتب کر لی ہیں۔

ڈالر برآمدگی کے لئے ذخیرہ اندوزوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے بڑے مگر مچھوں نے تاحال 50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز اور دیگر غیر ملکی کرنسی واپس جمع نہیں کرائی ہے۔ مافیاز کی فہرستوں میں شامل افراد اولڈ سٹی ایریا کے علاقے لیاری، کھارادر، میٹھادر، صدر، باتھ آئی لینڈ، کلفٹن، ڈیفنس اور دیگر علاقوں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرتب فہرستوں میں شامل افراد کے گھروں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں شروع کی جا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں