تیل کمپنیوں ، ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا گیا، عوام ریلیف سے محروم

Petrol

پٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی


نگران حکومت نے پٹرول و ڈیزل میں غریب عوام کی بجائے تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کو ریلیف دے دیا۔

پٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کر دیا گیا۔ تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے اور ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔

حکومت نے ڈیلرز مارجن میں اضافےکیلئے شرائط عائد کردیں

پٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے جبکہ پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے، ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

16 ستمبر کو بھی پٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 88 پیسے بڑھایا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں