پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزے نہ ملنے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط

WORLD CUP 2023

ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزے نہ ملنے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔

پی سی بی نے آئی سی سی سے ورلڈ کپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شائقین اور صحافیوں کے ویزا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی حکام سے معاملہ جلد حل کروانے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نگراں وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ آئی سی سی قوانین کے تحت پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے ملنا ان کا حق ہے، اس معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے معاملہ اٹھائے گا۔


متعلقہ خبریں