برطانوی وزیر خارجہ کا نگران وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ، دہشتگردی کے واقعات پر اظہار افسوس

'صاف اور شفاف انتخابات کی ضمانت نہیں دے سکتے'، نگران وزیراعظم

برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق جیمزکلیورلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

تحریکِ انصاف کے ساتھ الیکشن میں کوئی سختی نہیں برتی جائیگی، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے، ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے۔ وزیراعظم نے برطانوی حکومت کیجانب سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں