80 یا 90 میٹر چھکا مارنے پر 8 ، 100 میٹر سے زیادہ پر 10 رنز ملنے چاہئیں ، روہت شرما

rohat sharma

شاہین شاہ آفریدی یا مچل اسٹارک ؟ روہت شرما کس کا سامنا نہیں کرنا چاہتے ؟ بھارتی کپتان نے خود ہی بتا دیا


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے انوکھی تجویز پیش کر دی۔ 

روہت شرما نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی 80 یا 90 میٹر کا چھکا مارتا ہے تو اسے 8 رنز جبکہ 100 میٹر سے زیادہ کے لمبے چھکے پر 10 رنز ملنے چاہئیں۔

روہت شرما ایشیا کپ جیت کر بھی پاکستانی ٹیم کو نہ بھولے

بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اتنا دور چھکا مارنے کا کچھ تو فائدہ ہونا چاہیے، باؤنڈری کے پاس یا دور چھکا مارنے سے صرف 6 رنز ہی ملتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور پولارڈ جیسے کھلاڑی لمبے چھکے مارتے ہیں اور ہم لوگ چھوٹے چھکے مارتے ہیں، اس لیے یہ ناانصافی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں