بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا ، بعض مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان

بارش

فوٹو: فائل


ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  راولپنڈی ، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم اور بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد اور حیدر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں