گوگل نے پوڈکاسٹ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے سال 2024 میں پوڈکاسٹ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق 2023 کے آخر تک عالمی سطح پر یوٹیوب میوزک میں پوڈکاسٹ دستیاب ہو گی جس کے بعد گوگل نے پوڈکاسٹ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

گوگل کے مطابق آئندہ برس کے ابتداء سے صارفین یوٹیوب میوزک میں پوڈکاسٹ سن سکیں گے۔

یوٹیوب نے ایک بلاگ اسپاٹ پوسٹ میں لکھا کہ 2024 میں کمپنی یوٹیوب میوزک میں پوڈکاسٹ کے تجربے میں سرمایہ کاری بڑھائے گی اور 2024 کے بعد کے حصے میں گوگل پوڈکاسٹ کو بند کر دیا جائے گا۔

2018 میں اینڈرائیڈ پر لانچ کی جانے والی پوڈکاسٹ ایپ نے صارفین کو مفت میں پوڈکاسٹ کی لائبریری فراہم کی تھی پھر 2020 میں گوگل نے ایپ کو نئی شکل دی اور آئی او ایس پر لانچ کی۔ اس وقت یہ سروس ویب، ونڈوز اور میک او ایس پر بھی دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جی میل کا اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں گوگل نے امریکی صارفین کے لیے یوٹیوب میوزک میں ممبر شپ کے بغیر پوڈکاسٹ سننے کی سہولت فراہم کر دی تھی اور اب صارفین اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے پوڈکاسٹ کو آف لائن بھی سن سکتے ہیں۔

اس سے قبل گوگل کی جانب سے جی میل کے ایچ ٹی ایم ایل بیسک ویو فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں