ڈرائیونگ لائسنس بنوانےکے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر، شہریوں کی سہولت کیلئے لاہورکے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز کھلےرہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور مستنصرفیروز نے کہا ہے کہ شہری لائسنس کے حصول کیلئے صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ لائسنس دفاتر تشریف لائیں جہاں پر شہریوں کو رینول ، انٹرنیشنل، ڈوپلیکیٹ اور فریش لائسنس سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
اب آپ نئے پاسپورٹ کے لئے آن لائن اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں
انہوں نے کہا ہے کہ شہر کے تین بڑے ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز ،خدمت مرکز مون مارکیٹ کو 7 دن میں 24 گھنٹے شہریوں کیلئے کھلا رکھا جائے گا۔
سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شہری لائسنس سروسز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں۔
رانگ وے پر ڈرائیونگ، چالان کٹے گا، اب مقدمہ بھی درج ہو گا
دوسری جانب آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس نے ای ڈرائیونگ لائسنس کا آغازکر دیاہے۔
آئی جی نے خصوصی پیغام میں بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار پنجاب پولیس نے ای ڈرائیونگ لائسنسنگ کا آغاز کیا ہے۔
اوپن لیٹر پر گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والے ہوجائیں ہوشیار، چالان میں ہوشربا اضافہ
شہری ٹریفک پولیس پنجاب کی ویب سائٹ ڈی ایل آئی ایم ایس (DLIMS) پر قومی شناختی کارڈ اور تاریخ پیدائش اندراج کے بعد با آسانی اپنا الیکٹرانک لائسنس حاصل کر سکیں گے۔
مزید بتایا کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایف فارم میں ڈاؤن لوڈ کر کے موبائل میں محفوظ کر سکتے ہیں، ڈائون لوڈا سیبل پی ڈی ایف ڈرائیونگ لائسنس کو دوران سفر استعمال کر سکتے ہیں۔