اے وی سی سی/ سی آئی اے کی اسنیپ چیکنگ کی 3 ٹیمز 12 ربیع الاول کے حوالے سے سیکورٹی یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔
اے وی سی سی/ سی آئی اے کی اسنیپ چیکنگ کی ٹیمز لیاری ایکسپریس وے انٹرینس و ایکزسٹ، گارڈن پوائنٹ اور پرانا گولیمار انٹرینس پوائنٹ پر جرائم کی روک تھام، کسی بھی تخریب کاری سے بچنے کے لیے اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے اسنیپ چیکنگ میں مصروف ہیں۔
حال ہی میں اے وی سی سی/ سی آئی اے پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ قبضے سے 2 سرقہ شدہ موٹر سائیکلز بھی برآمد کی گئی تھیں۔
