اپنے پیارے نبیﷺ کی تعلیمات کی طرف رجوع کریں، نگران وزیر اعظم

anwar ul haq kakar

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس نازک صورتحال میں اپنے پیارے نبیﷺ کی تعلیمات کی طرف رجوع کریں۔

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قوم کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں رسول اللہﷺ کا امتی بنایا اور نبی اکرمﷺ کی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی ایک تابندہ مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپﷺ کا کردار اور اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ پاکستان اس وقت مختلف مشکلات سے نبرد آزما ہے اور ہم اس نازک صورتحال میں اپنے پیارے نبی ﷺکی تعلیمات کی طرف رجوع کریں۔ ہم ان لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو کمزور اور ہماری مدد کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی کاروبار کیخلاف کارروائیوں سے ملک کو معاشی نقصانات سے نجات ملے گی، آرمی چیف

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نبی کریمﷺ نےضرورت مندوں اور کمزوروں کی مدد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ضرورت مندوں کے لیے مہربانی کا ہاتھ بڑھائیں اور سب کے لیے بہتر مساوی معاشرے کی تعمیر کریں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے پاکستان کو امن، ترقی، خوشحالی اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائے۔ نگران وزیر اعظم نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی۔


متعلقہ خبریں