چین کے معروف سائنسدان نے بھارت کی جانب سے چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے کا دعویٰ غلط قرار دے دیا۔
چینی اخبار سائنس ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کی طرف سے چاند کا کھوج لگانے والے پروگرام کے بانی اویانگ زیوان کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے کا دعویٰ غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ چندریان 3 کی لینڈنگ سائٹ جنوبی عرض البلد پر 69 ڈگری زاویے پر تھی اور بھارت نے 88.5 اور 90 ڈگری بتایا، چندریان 3 ان زایوں سے دور تھا۔
اویانگ زیوان نے کہا کہ چندریان 3 کی لینڈنگ سائٹ چاند کے جنوبی قطب پر نہیں تھی، نا ہی اس علاقے میں تھی، حتیٰ کہ جنوبی قطب کے قریب تک نہ تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ چندریان 3 جنوبی قطب سے 619 کلومیٹر دور تھا۔