ملکی ایئرلائنز کی رینکنگ جاری


سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی ایئرلائنز کی رینکنگ جاری کردی

تفصیلات کے مطابق پروازوں کی درجہ بندی فلائٹ شیڈول کی باقاعدگی کے حساب سے کی گئی ، درجہ بندی میں جنوری سے جون 2023 کےدورانیہ کے دوران کی پرفارمنس کو دیکھا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 19 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان

قومی ایئرلائن اندرون ملک پروازوں کی درجہ بندی میں بھی آخری نمبر پر رہی، اندرون ملک پروازوں کی درجہ بندی میں قومی ایئرلائن پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔

اندرون ملک جانیوالی پی آئی اے کی پروازوں کی روانگی کا تناسب 58اعشاریہ24فیصد رہا، درجہ بندی کے اعتبار سے اول تا چہارم نجی ایئرلائن رہیں۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

رپورٹ کے مطابق نجی ایئرلائن کی پروازوں کی وقت پر روانگی کا تناسب قومی ایئرلائن سے بہت زیادہ بہتر رہا۔

جنوری تا جون 2023کے دوران پی آئی اے کی پروازوں کی وقت پر روانگی اور آمد سب سے زیادہ متاثر رہی۔

 


متعلقہ خبریں