سینٹرل کنٹریکٹ سے مکمل مطمئن اور خوش ہوں، بابراعظم


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے مکمل مطمئن اور خوش ہوں۔

بابراعظم نے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے کہا کہ تاریخی معاہدے میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ذاتی دلچسپی لی۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ سے مذاکرات ایک طویل اور مشکل مرحلہ تھا، سینٹرل کنٹریکٹ پاکستان کرکٹ کے لیے نیا باب ثابت ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔

ورلڈکپ2023،پاکستانی ٹیم بھارت پہنچ گئی

دوسری جانب بھارت میں شیڈول ورلڈکپ2023 میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی۔

قومی ٹیم براستہ دبئی بھارت کے شہر حیدر آباد دکن پہنچ گئی ہے جہاں وہ جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آج صبح وقت سے پہلے دبئی پہنچی تھی جہاں ایک مقامی ہوٹل میں قیام کیاگیا۔ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے گزشتہ روز کھلاڑیوں کو جوائن کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر 30 ستمبر کو پاکستان کے پہلے وارم اَپ میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں